لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سرکاری نرخنامے میں فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 461روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 318روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 236روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 30 سے40روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے ۔









