لاہور(رپورٹنگ آن لائن )شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت10روپے کمی سے 432روپے فی کلو، زندہ برائلر مرغی کی قیمت7روپے کمی سے298روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 322روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔
اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 30سے 40روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا ۔








