بد نیتی یا بدعنوانی، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی انتظامیہ، ڈائیریکٹر کا عہدہ ختم کرنے کے درپے

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور میں ڈائیریکٹر کے کئی عہدے کئی ماہ سے خالی ہیں جبکہ وفاقی اور صوبائی سول سروسز رولز کے مطابق ایک سال تک خالی رہنے والے عہدے سرے سے ختم کرنے کا قانون موجود ہے۔
بد نیتی
معلوم ہوا ہے کہ پی سی ٹی بی میں ڈائیریکٹر پروڈکشن، ڈائیریکٹر مینوسکرپٹ، ڈائیریکٹر کریکولم، ڈائیریکٹر فنانس اور چیف آڈٹ افسر کے عہدے 6 ماہ سے زائد عرصے سے خالی ہیں اور ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظور کی ہدایات پر کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر اختر بٹ کو ڈائیریکٹر پروڈکشن کے اہم ترین عہدے سے “نوازا” گیا ہے۔
بد نیتی
اسی طرح ڈائیریکٹر مینوسکرپٹ کا حساس عہدہ ڈائریکٹر ایڈمن عبداللہ فیصل کو”دان”کیا گیا ہے۔

سیکرٹری پی سی ٹی بی عبدالرزاق کو ڈائیریکٹر فنانس کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
بد نیتی
جبکہ ڈائیریکٹر فنانس کا عہدہ ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس عامر ریاض کو تفویض کیا گیاہے۔

اسی طرح چیف آڈٹ افسر کا عہدہ ریسرچ اسسٹنٹ ابوبکر کو دیا گیا ہے۔
بد نیتی
حالانکہ پنجاب سول سرونٹس( اپوائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروسز) رولز 1974 اور رولز آف بزنس 1973 و دیگر قواعد وضوابط کے مطابق ایڈیشنل چارج 3 ماہ سے زائد نہیں دیا جاسکتا جبکہ متذکرہ افسر کئی کئی ماہ سے چارج سنبھالے ہوئے ہیں۔
بد نیتی
اسی طرح وفاقی اور صوبائی سول سروسز رولز کے مطابق ایک سال تک خالی رہنے والے عہدے کو سرے سے ختم کرنا لازمی ہوتا ہے۔
بد نیتی
ایسے میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی موجودہ انتظامیہ خود ہی ڈائیریکٹر کی بعض اہم ترین سیٹیں مستقل طور پر ختم کرنے کے درپے ہے۔