سعید غنی

بدقسمتی سے ملک میں وقت پر مردم شماری نہیں ہوتی، سعید غنی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں وقت پر مردم شماری نہیں ہوتی۔سعید غنی نے ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق تربیتی پروگرام کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ مردم شماری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، سندھ نے ہمیشہ سے اعتراض اٹھایا، امید ہے اس بار مردم شماری پر عدم اعتماد ختم ہو گا۔سعید غنی نے کہا کہ رواں سال مردم شماری ہو گی کیوں کہ 2017میں مردم شماری پر اعتراض ہوا تھا۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے، سندھ کی آبادی جتنی ہو گی اتنے وسائل ملیں گے۔انہوںنے کہاکہ شفافیت کو اس بار یقینی بنایا جائے گا، امید ہے اس بار قابل قبول ہو گا، مردم شماری مکمل ہونے کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں ہوں گی۔