طالبعلم بدفعلی کیس 182

بدفعلی کیس،ملزم عزیزکےخلاف تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کے کیس میں ملزم عزیزالرحمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے۔

جمعہ کو لاہور میں مدرسے میں طالب علم سے بدفعلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم عزیزالرحمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے۔ عدالت نے چالان کو20 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا ہے۔کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد چالان پر سماعت کرینگے۔

پولیس نے اپنے چالان میں بتایا ہے کہ ملزم نے امتحان پاس کروانے کی لالچ دے کر طالب علم کے ساتھ بدفعلی کی جبکہ ویڈیو فرانزاک رپورٹ کے مطابق ملزم بچے سے بدفعلی کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ چالان کا متن یہ ہے کہ عزیزالرحمان کے خلاف22 گواہوں کو نامزد کیا گیا ہے۔متن میں درج ہے کہ مدعی نے وائرل ویڈیوکے ذریعے کارروائی کی درخواست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں