ڈائیریکٹر ایکسائز لاہور

بدتمیزی اور نااہلی۔ڈائیریکٹر ایکسائز لاہورکے خلاف کارروائی شروع

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب صالحہ سعید نے نااہلی اور بدتمیزی Misconduct کے الزام میں ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور قمر الحسن سجاد کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی ہے۔

ذرائع کے مطابق قمر الحسن سجاد نے ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حکم پر تنزلی کا شکار ہونے والے 7 اہلکاروں طارق جاوید نوشابر، سید نثار حسین شاہ، جہانگیر احمد وٹو، عمران ایوب، سید محبوب الحسن، گلباز عبدالعزیز اور افتخار جہانگیر کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے پر 2 اگست 2021 کو آرڈر نمبر 2407 کے تحت بحال کر دیا تھا۔
ڈائیریکٹر ایکسائز لاہور
قبل ازیں ڈائیریکٹر مذکور نے ان اہلکاروں کو 14 جولائی کو تحریری احکامات کے تحت بحال کرنے سے انکار کرتے ہوئے 29 جولائی 2021 کو لیٹر نمبر 2529 کے تحت ڈی جی ایکسائز سے Advice مانگی تھی۔
ڈائیریکٹر جنرل صالحہ سعید
تاہم ڈائیریکٹر موٹرز قمرالحسن سجاد نے ڈائیریکٹر جنرل صالحہ سعید سے ایڈوائس کا انتظار کئے بغیر ہی متذکرہ اہلکاروں کو پرانے عہدوں پر بحال کرنے کا آرڈر جاری کردیا۔

جس پر ڈائریکٹر جنرل صالحہ سعید کی طرف سے ان سے inefficiencyaاور Misconduct کے الزام میں وضاحت طلب کر لی ہے