مرتضیٰ وہاب 41

بحیثیت میئر سب کے سامنے جوابدہ ہوں، مرتضیٰ وہاب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والے فیصلہ کریں ان کو سٹی کونسل یا نعرے والی کونسل چاہیے۔سٹی کونسل اجلاس سے خطاب میں مرتضی وہاب نے کہا کہ بحیثیت میئر کراچی سب کے سامنے جوابدہ ہوں، آپ جو سوال پوچھیں گے میں جوابدہ رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس شہر اور اس ملک کو تاقیامت رہنا ہے، اپنے کردار سے آنے والی نسلوں کے لیے فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ ایوان میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی اور جے یو آئی موجود ہے، کچھ لوگ نہیں چاہتے شہر میں نمائندے مسائل پر گفتگو کریں۔

انہوں نے کہاکہ میں آپ سب کا مشکور ہوں آپ نے تحمل کا مظاہرہ کیا، ایک گروہ نہیں چاہتا یے کہ امن و امان قائم رہے۔مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ ایوان کو تمام اراکین کے لیے کھولتا ہوں تاکہ اپنے مسائل سامنے رکھیں، میں چاہوں گا اجلاس ایجنڈا نہ ہونے کے باوجود بھی چلے۔ کراچی والے فیصلہ کریں ان کو یہ کونسل یا نعرے والی کونسل چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں