بحرین کے ولی عہد

بحرین کے ولی عہد کا اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ ،امن کیلئے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

منامہ(ر پورٹنگ آن لائن)خلیجی ریاست بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ منامہ خطے میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، اسرائیل کیساتھ امن معاہدے کا مقصد خطے میں امن، خوش حالی اور استحکام کی کوششوں کو ثمر آور بنانا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنمائوں نے امن مساعی جاری رکھنے، خطے میں استحکام اور خوش حالی کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا۔بحرینی ولی عہد نے اسرائیلی وزیراعظم پر واضح کیا کہ مناما خطے میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیساتھ امن معاہدے کا مقصد خطے میں امن، خوش حالی اور استحکام کی کوششوں کو ثمر آور بنانا ہے۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں امن کیلئے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوںرہنمائوں نے علاقائی اور عالمی امور پربھی بات چیت کی۔