لیاقت بلوچ 228

بحرانوں سے نکالنے کے لئے اہل اور فرض شناس ٹیم تیار کی ہے، لیاقت بلوچ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے ہربنس پورہ خیبرٹاؤن اور سید مودودی انسٹیٹیوٹ میں زونل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے کورونا لاک ڈاؤن اور پھر قربانی کے موقع پر انسانوں کی خدمت کر کے عظیم دینی، ملی اور انسانی فرض ادا کیا ہے۔

جماعت اسلامی نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اہل، دیانتدار اور فرض شناس ٹیم تیار کی ہے۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تو پاکستان کو اسلامی خوشحالی، مستحکم اور کرپشن سے پاک کر دینگے۔ جماعت اسلامی میں یہ صلاحیت ہے کہ ہر طرح کے تعصبات سے بالاتر ہو کر ملک بھر سے ہر فیلڈ اور ہر شعبہ ہائے زندگی کے اہل، محب وطن، مردان کار کو قومی خدمت کے لئے جمع کر سکتی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ فوجی آمریتوں، بھٹو خاندان اور شریف خاندان کی ناکامیوں کے بعد 2018ء انتخابات پر ہر طرح تحفظات کے باوجود عمران خان اقتدار کا اس لئے خیرمقدم کیا کہ اسٹیٹس کو ٹوٹے گا۔ ملک کرپشن، اقربا پروری سے پاک ہو گا اور اسلام کے معاشی نظام کی بنیاد پر ملک ترقی کرے گا لیکن عمران سرکار ناکام ہی نہیں یہ بھی عیاں کر دیا کہ اس حکومت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے صلاحیت اور ٹیم ہی نہیں۔

عمران خان اعلانات کو مسائل کا حل سمجھتے ہیں جو سراسر دھوکا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے اسرائیل کے بارے میں اپنا موقف واضح کیا ہے لیکن امریکی حصار میں رہ کر کسی وقت بھی امارات کی طرح بازو مروڑا جا سکتا ہے عالم اسلام کے مسائل کا حل اتحاد امت میں ہے۔ میدان کربلا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پوری امت کو باطل اور طاغوتی قوتوں کے مقابلے میں تمحد ہونے کا پیغام ہے۔ پوری دنیا اور بالخصوص عالم اسلام کے مسئلہ کشمیر پر خاموشی المناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں