کمالیہ(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہیکہ اس بجٹ میں ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے ملک آگے بڑھے گا۔
کمالیہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جاسکتا،کچھ وقت درکار ہے، آج ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں جو استحکام آیا ہے اس کو آگے لے کر جائیں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس بجٹ میں ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے ملک آگے بڑھے گا، ایک سال میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی بہتری آئی ہے، انہوں نے پاک بھارت جنگ کے دوران میڈیا کے کردار کو سراہا۔