اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران براہ راست غیرملکی
سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال
2019-20ء میں بجلی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 764.3 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا، پیوستہ مالی سال
میں بجلی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم منفی 33.9 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔جون 2020ء میں اس
شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 29.6 ملین ڈالررہا۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں کوئلہ سے بجلی
پیداکرنے کے منصوبوں میں سب سے زیادہ 545 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔پیوستہ مالی سال میں کوئلہ
سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم منفی 453.2 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا۔پانی سے بجلی
پیداکرنے کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 148.2 ملین ڈالررہا۔ مالی سال 2018-19ء میں پن بجلی
کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 101.4 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔