مرتضی وہاب

بجلی کی طویل بندش سلیکٹیڈ حکومت کا کارنامہ ہے، مرتضی وہاب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے ملک بھر میں بجلی کی طویل بندش پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ بجلی کی طویل بندش سلیکٹیڈ حکومت کا کارنامہ ہے۔ گیس بحران کے بعد پورے ملک میں بجلی کا بند ہونا حکومت کی بد ترین کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہلوں کے ٹولے نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ سردیوں کے موسم میں بجلی کی طویل بندش حکومتی خراب کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ابھی تک سندھ کے کئی اضلاع میں تاحال بجلی کی بحالی نہیں ہو سکی ہے جس سے ثابت ہوگیا کہ ملک چلانا سلیکٹیڈ کے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدارا اقتدار کی ہوس میں پہلے سے تباہ حال عوام کو مشکلات کا شکار نہ کریں کیونکہ عوام ڈھائی سال سے نااہلوں کا بوجھ ا ٹھاتے ا ٹھاتے تھک چکے ہیں اور وزیراعظم بائیس کروڑ عوام کے ملک کو گیارہ کھلاڑیوں کی ٹیم سمجھ بیٹھے ہیں۔