اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے خبردار کیا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں سسٹم میں 1500میگا واٹ بجلی شامل کی اور سسٹم میں مزید بجلی شامل کردی جائے گی
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی البتہ بجلی چوری کرنے والے علاقوں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے جب کہ مقامی سطح پر ترسیلی نظام میں بریک ڈان پربھی بجلی معطل ہوسکتی ہے۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ صفرہے البتہ جن علاقوں میں بجلی بندش ہے وہاں وجہ واجبات کی عدم ادائیگی ہے اور سسٹم میں تکنیکی مسائل کے باعث بجلی بندش کا سامنا ہو سکتا ہے۔