درآمدات 80

بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں نومبر 2025 کے دوران 34.20 فیصد کمی

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں نومبر 2025 کے دوران 34.20 فیصد کمی ہوئی۔

قومی ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس)کے مطابق نومبر 2025 کے دوران پاور جنریٹنگ مشینری کی درآمدات کی مالیت کم ہوکر 45.2 ملین ڈالر ہو گئی جبکہ نومبر 2024 میں پاور جنریٹنگ مشینری کی درآمدات کا حجم 68.7 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح نومبر 2024 کے مقابلہ میں نومبر 2025 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں 23.5 ملین ڈالر یعنی 34 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں