نیپرا

بجلی صارفین سے 3 روپے 39 پیسے اضافی سر چارج لینے کا فیصلہ، نیپرا نے منظوری دیدی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسیفی یونٹ اضافی سر چارج عائد کرنیکی منظوری دے دی، سر چارج کا اطلاق کے الیکڑک کے صارفین پر بھی ہو گا۔نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سرچارج صارفین سے مارچ تا جون 2023تک وصول کیا جائیگا، اضافے کے بعد مجموعی سر چارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائیگا، اس وقت صارفین 43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کر رہے ہیں۔

نیپرا کے مطابق آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج ایک روپے 43 پیسے رہ جائے گا، اضافی سرچارج کی مد میں مارچ سیجون تک صارفین سے75 ارب روپے کی وصولی ہوگی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی سر چارج کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے، نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔