لاہور (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ بجلی ،پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافوں سے صنعتی شعبہ متاثر اور برآمدات کمی کا شکار ہیں ،
بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں وقتاً فوقتاً ہوشربا اضافوں کے بعد ناجائز ٹیکسوں اور سہہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا کوئی جواز باقی نہیں رہتااس لیے صنعتی شعبہ کے بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کے ساتھ ساتھ ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ ختم کیا جائے کیونکہ ان کی بناء پر صنعتی شعبہ کے بلوں میں بھاری بھرکم اضافہ سے بلوں کی ادائیگی صنعتی شعبہ کیلئے ناممکن ہوتی جارہی ہے جس کے باعث متعدد صنعتی یونٹ بن اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔
ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین سہیل اکبر،احسن منیر چاولہ وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیا س نے کہا کہ بجلی کے فی یونٹ قیمتوں میں اضافوں کے بعدسہہ ماہی،ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ،ناجائز ٹیکسزختم کیے جائیںانہوںنے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ صنعتی ترقی کیلئے نقصان دہ ہے مہنگی بجلی و گیس سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی ہورہی ہیں.
اور مہنگی اشیاء کے باعث بیرون ملک ملکی مصنوعات کی مانگ میں کمی کے باعث برآمدات کمی کا شکار ہونگے جس سے حکومتی برآمدی اہداف متاثر ہونگے برآمدات کم ہونے سے حکومتی زرمبادلہ ذخائر بھی کمی کا شکار ہونے سے حکومتی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔