باکسرمحمد وسیم 175

باکسرمحمد وسیم نے دسمبرمیں اپنی مجوزہ فائٹ پاکستان میں کرانے کی کوششیں شروع کردیں

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)باکسرمحمد وسیم نے دسمبرمیں اپنی مجوزہ فائٹ پاکستان میں کرانے کی کوششیں شروع کردیں۔محمد وسیم اب تک گیارہ پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں دس میں کامیابی پاچکے ہیں، وہ ان دنوں گلاسگو میں اپنے ٹرینر کے ساتھ اگلی فائٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ محمد وسیم کے مطابق ان کی یہ خواہش اور کوشش ہے کہ یہ فائٹ پاکستان میں ہواس سلسلے میں حریف باکسراور پروموٹرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے جس طرح دوسرے ایونٹ اب پاکستان میں ہورہے ہیں، اسی طرح انٹرنیشنل باکسنگ مقابلے بھی پاکستان میں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں