سلمان اکرم راجہ 40

بانی کی صحت اور رہائی ہر بات سے آگے ہے پاکستان کی سالمیت اور بقا ہمارے لیے اہم ترین ہے‘بیرسٹرسلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرسلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی کی صحت اور رہائی ہر بات سے آگے ہے پاکستان کی سالمیت اور بقا ہمارے لیے اہم ترین ہے‘تمام فیصلے سوچ سمجھ کر ملکی پارٹی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے‘اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کے خلاف ایرانی قوم ڈٹ گئی ہے اور یگانگت کے ساتھ اس کا مقابلہ کررہی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بہنوں سمیت فہرست کے مطابق ہم یہاں موجود ہیںتحریک انصاف پاکستان عوام دوست جماعت ہے ہم ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں گے بانی کی صحت اور رہائی ہر بات سے آگے ہے پاکستان کی سالمیت اور بقا ہمارے لیے اہم ترین ہے فکر نہ کریں پی ٹی آئی میں فراست ہے دانش ہے حکمت عملی ہے سب کچھ اسی کے تحت ہوگا۔سلمان راجہ نے کہا کہ اچکزئی اور ناصر عباس کو مزاحمت اور مذاکرات کرنے کا اختیار دیا گیاتمام فیصلے سوچ سمجھ کر ملکی پارٹی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے خطے کی صورتحال آپ کے سامنے ہے،

امت مسلمہ متفق ہے ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے جارحیت کی گئی ہم اس جارحیت کے خلاف کھڑے ہیںایرانی قوم ڈٹ گئی ہے اور یگانگت کے ساتھ اس کا مقابلہ کررہی ہے، ہم سب کے لیے باعث فخر بات ہے آپ کے کیسے بھی اختلافات ہوں جب جبر آپ پر کیا جائے تو آپ اپنی عزت نفس دین کی بقا کے لیے کھڑے ہوتے ہیں، ایرانی قوم یہ سب کرکے دکھا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں