جوڈیشل الاؤنس 33

بانی پی ٹی آئی کے میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت نہ ہو سکی ۔

عدالت نے فریقین کے وکلا ء کو دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔عدالت نے وفاقی حکومت اور چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوے جواب طلب کر رکھا ہے۔

درخواست پی ٹی آئی کے اکمل خان باری کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔عدالت بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کا حکم دے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں