بیرسٹر گوہر 13

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے بعد اطلاع دی گئی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پمز میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے بعد انھیں اطلاع دی گئی۔ایک انٹرویومیں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ بانی کی آنکھ کا فالو اپ پروسیجر کیا گیا ہے، بتایا گیا کہ بانی کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بیرسٹر گوہرخان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ وہی ہے جو بانی کی فیملی کا مطالبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ بانی کا معائنہ ان کے ذاتی معالجین کی موجودگی میں کیا جائے۔واضح رہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اسپتال کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے پمز اسپتال میں ان کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹرل انجکشن کی دوسری ڈوز دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں