بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل نہیں کی گئی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل نہیں کی گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی باتوں کو کبھی باہر شیئر نہیں کیا، اور ہمیشہ ان کی امانت کو محفوظ رکھا۔ بیرسٹر گوہر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بانی کے اہلِ خانہ بھی حالات سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور ان کے بچوں نے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اس موقع پر سیاسی ماحول میں کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس سمت میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بار بار اس بات پر زور دیا کہ پارٹی بانی کی پوزیشن بالکل واضح ہے اور پارٹی کی قیادت ان کی ہدایت کے مطابق ہی تمام امور چلا رہی ہے۔