لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی جلائو گھیرائو کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 16جون کو سماعت کرے گا ۔ رجسٹرار آفس نے کیسز کی کازلسٹ جاری کردی۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کررکھی ہیں۔
جناح ہائوس، عسکری ٹاور، جلائو گھیرائو سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جلائو گھیرائو سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں نامزد کیا ہے ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانتیں خارج کیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرے۔
٭٭٭٭٭