بیرسٹر گوہر 31

بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو ہر پل، ہر چیز سے اپڈیٹ رکھا گیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان کی فیملی کو منٹ بائی منٹ ہر چیز سے اپڈیٹ رکھا گیا، فیملی کو اندھیرے میں نہیں رکھا گیا۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کا پی اے منٹ پر منٹ خبردار کرتا تھا، میں سمجھتا ہوں اگر ہم فیملی کو خبردار نہ کرتے تو ہمارے یہاں بیٹھنے کا فائدہ کیا تھا۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ کوئی ایسی چیز نہیں تھی جو میں نے اکیلے نہیں کی، دل سے بانی پی ٹی آئی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ آپا یہ بھی جاننا چاہ رہی ہیں میرے ساتھ کانفرنس کال پر ان لوگوں کے علاوہ دوسرا کون تھا، میں یہ بتانا چاہتا ہوں میرے ساتھ ان لوگوں کے علاوہ دوسرا سہیل افریدی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں