رانا تنویر حسین

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے سلسلے میں نہ کوئی پریشر ڈال سکتا نہ پاکستان کسی کے پریشر میں آسکتا ہے ‘رانا تنویر حسین

مریدکے(رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے سلسلے میں نہ کوئی پاکستان پر پریشر ڈال سکتا ہے نہ پاکستان کسی کے پریشر میں آسکتا ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما چوہدری ارشد ورک چوہدری انعام اللہ ورک رانا کاشف الرحمن اور حاجی جمیل کھوکھر کے ہمراہ رانا تنویر حسین فٹ بال اکیڈمی گرائونڈ میں خواتین کے فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان واپڈا کی ونر ٹیم کو انعامات دینے کے بعد گفتگو کرتے انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کھیل سمیت ہر شعبے کو تباہ کیا ،وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز دیگر شعبہ جات کیساتھ کھیل کے فروغ کے لئے بہت کام کررہے ہیں .

خاص کر خواتین کے لئے موجودہ حکومت بہت سنجیدہ ہے ہماری خواتین میں بہت ٹیلنٹڈ ہے ،ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوارہی ہیں ،پاکستان کا اعزاز ٹھہرا پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہید اور پہلی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ہیں ۔خواتین آج سیاست ،فوج ،پولیس ،ہوا بازی سمیت ہر شعبہ میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں ۔

مریدکے میں خواتین کے پہلے فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کی کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے سلسلے میں پاکستان پر نہ کوئی پریشر ڈال سکتا ہے نہ پاکستان کسی کے پریشر میں آسکتا ہے ،بانی پی ٹی آئی کے کیس عدالتوں میں ہیں ،وہیں سے سزا اور جزاء کی توقع رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہر فورم پر فلسطینیوں کی بات کی ہے .

اسرائیلی مظالم پر دل خون کے آنسو روتا ہے ،دنیا اسرائیلی مظالم کے سامنے کھڑی ہو تاکہ ظلم بند ہوسکے ۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ امریکہ نے پاکستان پر ٹیرف لگایا ہے کیا پاکستان بھی جوابا امریکی مصنوعات پر ٹیرف لگائے گا تو رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ہامریکی صدر نے جو ٹیرف لگایا ہے پاکستان اس دوڑ میں شامل نہیں ،جلد پاکستان کا وفد اس سلسلہ میں امریکہ کا دورہ کرے گا ۔امریکی ٹیرف اپنی جگہ پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا ۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کسان گندم کے سلسلہ میں رل گیا ہے آپ بھی ایک کسان ہیں جس پر انکا کہنا تھا کہ یہ سچ بات ہے حکومت نے کسان سے گندم خریدی نہ سپورٹ پرائس دی آئی ایم ایف کی بھی بات ہے تاہم حکومت پنجاب سے کسانوں کی بات ہوئی ہے دس پندرہ دنوں میں گندم کی اچھی قیمت آجائے گی ۔انہوں نے کہا صنعت کی بہتری اور بجلی کی قیمت کم کرنے کے لئے وزیر اعظم نے آئی ایم ایف سے پھڈا ڈالا شرح سود بائس سے بارہ فیصد پر لے آئے .

چند دنوں میں سنگل ڈیجٹ آٹھ یا نو پر لے آئیں گے ،بجلی کی قیمت آٹھ روپے یونٹ کم کی چند دنوں کے بعد وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ مزید کم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ بیلا روس کامیاب رہا ،ڈیڑھ لاکھ ہنر مند افراد بیلا روس جائیں گے ،معاہدہ ہوچکا ،بیلا روس کیساتھ صنعت زراعت ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبہ جات پر مثبت بات چیت ہوئی ہے۔