طلال چوہدری

بانی پی ٹی آئی کو پیرول پررہا نہیں کیا جائے گا،طلال چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوپیرول پررہا نہیں کیا جائےگا،ایک انٹرویو میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدارسنبھالتے ہی پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کوئی فرق نہیں آیا، امریکی بل سے متعلق پی ٹی آئی والے خواب دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خواہشات آج کے دن تک پوری نہیں ہوسکیں، امریکا کے کسی فرد نہیں ریاست کےساتھ تعلقات ہے، پی ٹی آئی پاکستان کےخلاف لابنگ کررہی ہے، یہ تو کہتے تھے ےٹرمپ کے حلف لینے سے پہلے ہی عمران خان باہرآجائیں گے۔