لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ہم ڈٹے رہیں گے، اپنا حق لے کر رہیں گے۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں نے ہمت نہیں ہاری۔
مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں چلانے کے بیان دے رہی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب اب لاشوں کا بوجھ اٹھانے کے لیے بھی تیار نہیں۔