لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ خوف و ہراس کی فضاء کے باوجود عوام 27ستمبر کے جلسے میں شرکت کیلئے باہر نکلیں گے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان ذ اتی مفادات کے لئے نہیں بلکہ قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔
اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے جیل سے اپنے پیغا م میں کہا ہے ساری قوم 27 ستمبر کے جلسے میں شرکت کے لئے گھروں سے نکلے ،یہ جلسہ قوم کی حقیقی آزادی کے لیے ہے جس کے لئے ہمیں جدوجہد کرنی ہے ۔عمران خان اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ ملک و قوم کے مفادات کے لئے ڈٹ کر اور جرات سے کھڑے ہیں ۔
ان کی اہلیہ بشری بی بی بھی ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستانی قوم لازوال جدوجہد پر عمران خان کی احسان مند ہے ، ان شا اللہ ظلم اور جبر کی تاریک جلد ختم ہوگی اور ملک میں حقیقی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔