لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا وطیرہ ہے ہے جس تھالی میں کھانا اس میں چھید کرنا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نوازشریف اور مریم نواز کے بغض میں یہاں پہنچے ہیں۔ ان کا وطیرہ ہے جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنا۔ مریم نواز پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں تھا۔ مریم نواز کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہیں پھر بھی ان کو کوچ اور اس کے چیلے نے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بشریٰ بی بی قیمتی نکلس چوری کرنے اور 190ملین پائونڈ کے ڈاکے میں ملوث ہیں۔
بشریٰ بی بی نے ابھی پنجاب میں کی لوٹ مار کا حساب دینا ہے۔ پانچ سال نوازشریف اور مریم نواز سے رسیدیں مانگنے والے کے پاس اپنی رسیدیں نہیں۔ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کی جعلی رسیدوں کا بھی کیس زیرالتوا ہے۔ کرپشن کرپشن کا راگ الاپنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری اور ڈاکوں میں ملوث نکلا۔ چیلہ اتنا بڑا بدبخت ہے اس نے برا وقت دیکھتے ہی کوچ سے بھی اظہار لاتعلقی کردیا۔ مرشد مزے میں ہے کوچ اور چیلہ کٹہرے میں ہیں۔
٭٭٭٭٭