لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا نام میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا نام میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست گزاروں کے وکلاء کو ترمیمی قانون کے تحت دلائل کیلئے طلب کرلیا۔
عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔پیمرا کے وکیل نے پیمرا ترمیمی قانون عدالت میں جمع کرادیا۔ پیمرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا خود مختار ادارہ ہے اس کے معاملات کو براہ راست عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ دائردرخواستیں ترمیمی ایکٹ کی روشنی میں مسترد کی جائیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ نے دلائل میں کہا کہ پیمرا کی ہدایات پر بانی پی ٹی کا نام میڈیا پر نشر نہیں کیاجارہاہے۔ بانی پی ٹی آئی کانام نشر نہ کیاجانا آئین کے تحت امتیازی سلوک ہے۔عدالت بانی پی ٹی آئی کا نام نشر کرنے کے احکامات صادر کرے۔