اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اپنی ذات کے علاوہ اور کوئی ایجنڈا نہیں۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر دفاع و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف مختلف ہے، وہ صرف اپنی ذات کا سوچتے ہیں، عمران خان اپنی ذات سے سوچنا شروع کرتے ہیں اور وہیں پر ختم کرتے ہیں۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پی ٹی آئی مختلف رنگ دکھا رہی ہے، پی ٹی آئی میں کچھ لوگ مذاکرات اور کچھ تصادم کی بات کرتے ہیں، پی ٹی خود تقسیم کا شکار ہے۔









