راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی مذاکرات اور ان کے ساتھ جو ہوا اسے معاف کرنے کے لیے تیار ہیں، محمود خان اچکزئی سے بات کرکے مذاکرات کا آغاز کریں گے۔
منگل کو اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے کہا بیٹوں سے ان کی بات نہیں کروائی جا رہی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کئی بار کہہ چکے میرے ساتھ جو ہوا معاف کرنے کو تیار ہوں، مذاکرات کے راستے کھولے جائیں، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے بات کرکے مذاکرات کا آغاز کریں گے۔