اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشرق وسطی میں صیہونی طاقت کی مذمت کی ہے۔
پارلیمنٹ ہائوس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ اسرائیل کے معاملے میں بانی پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شاید کوئی لیڈر ہوگا جو پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی نہ کرسکے۔
ریاست پاکستان نے جو ایران اور اسرائیل کے معاملے پر پالیسی اپنائی ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ ہمارا ملک ہماری ریاست ایرانیوں کے ساتھ کھڑی رہے۔