رانا ثناء اللہ 65

بانی پی ٹی آئی ملاقات کے حوالے سے عدالتی حکم پر بنائی گئی ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی ہے ،رانا ثناء اللہ خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ بسنت پنجاب کا تہوار ہے اسے جشن سے تعبیر کرنا افسوسناک ہے ، بانی پی ٹی آئی ملاقات کے حوالے سے عدالتی حکم پر بنائی گئی ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر کی گئی جس پر پابندی عائد کی گئی ہے ، اگر حق پر ہیں تو پی ٹی آئی والے کیوں عدالت میں نہیں جاتے ۔

جمعہ کو ایوان بالااجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس اور سینیٹر کامران مرتضی کے نکتہ اعتراض پر وضاحت کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بسنت پنجاب کا ایک تہوار ہے اسے جشن سے تعبیر کرنا نامناسب ہے ۔

اس واقعہ سے کئی ماہ پہلے اس تہوار کا اعلان کیا گیا تھا لوگوں نے اپنے طور پر تیاریاں کیں ہوئیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قانون توڑتا ہے تو اسے پوچھا جانا چاہتے ، بانی پی ٹی آئیسے ملاقات کامعاملہ روز اٹھایا جاتا ہے ، عدالت نے انہی کی درخواست پر ریگولیشنز بنائیں ؟ اس ذمہ داری کو نہیں نبھایا گیا، قانون کی خلاف ورزی کی وجہ س پابندی لگی ہے تو دوبارہ عدالت میں جائیں،

کیوں عدالت جانے سے گریز کررہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ پرامن اجتجاج پر گرفتاریاں ہوئیں ،پی ٹی آئی اور پرامن اجتجاج الگ الگ چیزیں ہیں بتایا جائے کہ پہیہ جام کیسے پرتشدد نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو دشمنی میں بدلنے ،گالی میں بدلنے والا کون شخص ہے اسی پر ایوان میں بحث کرلیتے ہیں ،جیسا بیج بوئیں گے ویسی ہی فصل اگے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں