اسلا م آباد(رپورٹنگ آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سے حتمی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا نام دیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔
عمر ایوب نے کہا کہ (کل)بدھ کوچیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے حتمی ناموں پر اپوزیشن قیادت مشاورت کرے گی۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی جانب سے مکمل خاموشی ہے، ہم 4 یا 5 نام دیں گے جن سے متعلق مشاورت ہو رہی ہے۔