منظور وسان

بانی پی ٹی آئی سردیوں کے بعد گرمیاں بھی جیل میں گزاریں گے، منظور وسان کی پیشن گوئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن )پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سردیوں کے بعد گرمیاں جیل میں گزاریں گے۔ جاری بیان کے مطابق منظور وسان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پسند پارٹی ہے عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ اور عوام سمیت کسی کا نقصان نہیں۔

منظور وسان نے کہا کہ پنجاب کے علاقوں میں دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنے کے مخالف ہیں۔