عمر ایوب

بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس جھوٹا اور بے بنیاد ہے،عمر ایوب

سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ کرپٹ اور نااہل حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور آنے والے دنوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ 9 مئی 2023کے واقعات میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ان کے خلاف تمام کیسز جھوٹے پر مبنی ہیں۔انہوں مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

انہوں نے عمران خان کے اہل خانہ (بہنوں) پر بے بنیاد مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر شعبہ خواتین تحریک انصاف کی راہنما صنم جاوید نے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف حکومت کے غیر قانونی اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاری کے لئے ان کے گھروں پر پولیس کے غیر قانونی چھاپوں کی شدید مذمت کی اور اس بات پر زود دیا کہ عمران خان قوم کے لیے لڑ رہے ہیں، انہوں نے آئی کے اور پی ٹی آئی کے تمام اسیران و رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔