دپیکا پڈکون

بالی و وڈ میں سب سے پہلے فلم آفرکرنے پر ہمیشہ سلمان خان کی شکرگزاررہوں گی،دپیکا پڈکون

ممبئی(ر پورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ سلمان خان وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مجھے بالی وڈ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے انکارکردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دپیکا پڈکون نے کہا کہ میرے شوبز کیرئیر کی شروعات میں سلمان خان نے میری ماڈلنگ دیکھ کرفلم میں کام کرنے کی پیشکش کی لیکن میں فلم میں کام کرنے کے لئے تیارنہیں تھی۔سلمان خان نے میری اداکاری کی صلاحیتوں کو اس وقت بھانپ لیا تھا جب مجھے بھی نہیں پتا تھا کہ میں اداکاری کرسکتی ہوں۔

بالی وڈ میں سب سے پہلے فلم آفرکرنے پرمیں ہمیشہ سلمان خان کی شکرگزاررہوں گی۔دپیکا پڈکون نے کہاکہ اتفاق ایسا ہوا کہ سلمان خان کوانکارکرنے کے 2 سال بعد میں نے شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔اس قبل ایک انٹرویو میں سلمان خان نے دپیکا پڈکون کوبڑی اسٹارقراردیتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک کسی نے ایسی فلم آفرنہیں کی جس میں دپیکا اورمیں ایک ساتھ کام کرسکیں۔