کرینہ کپور

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور41برس کی ہوگئیں

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور41برس کی ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر کرینہ نے اپنی سالگرہ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنی فیملی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شوہر، اداکار سیف علی خان اور بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اِس فیملی کو سمندر کنارے دیکھا جا سکتا ہے۔ کرینہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں شام کا منظر ہے، سمندر کنارے آگ کی مدد سے سالگرہ مبارک لکھا ہوا ہے،

یہ منظر نہایت خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری جانب کرینہ کپور کو انڈسٹری سمیت دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، کرینہ کپور نے متعدد پوسٹس اپنے انسٹا اکاونٹ اسٹوریز پر بھی شیئر کی ہیں۔