کرینہ کپور

بالی ووڈ اداکاروں کے بچے بھی کورونا وائرس کا شکار

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور امریتا اروڑا،ماہیپ کپور اور سیما خان کے بعد اب ماہیپ کپور کی بیٹی شنایا کپور کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ اداکار سنجے کپور اور ماہیپ کپور کی بیٹی شنایا کپورنے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، لیکن وہ ٹھیک محسوس کر رہی ہیں اور اس وقت وہ آئسولیشن میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہانہوں نے چار دن پہلے کورونا ٹیسٹ کروایا تھاجوکہ منفی آیا تھا تاہم احتیاط انہوں نے ایک بار پھر کروایاتو ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے۔انہوں لکھا کہ وہ اپنے ڈاکٹر اور ہیلتھ پرفیشنلز کی جانب سے دی گئی تمام تر ہدایات پر عمل کررہی ہیں۔شنایا کپور نے ان سے رابطے میں رہنے والے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل کرینہ کپور خان، امریتا ارورا، ماہیپ کپور اور سیما خان کورونا وائرس کا شکار ہوئیں تھیں۔