جعفر بن یار
لاہور جو پاکستان کا دوسرا بڑا شہر اور اپنے خوب صورت پارکوں اور باغوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے ،اب لاہور میں سانس لینا مشکل ہو گیا ہے،شہر کی فضا دن بدن خراب ہو تی جا رہی ہے،
محکمہ ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 213 تک پہنچ گیا ہے شہر کی آب و ہوا مضرصحت، سانس اور دیگر بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ
محکمہ ماحولیات کی رپورٹ کے مطابق لاہور کینٹ کی فضا آلودہ ترین قرار دی گئی ، ائیر کوالٹی انڈیکس 317 ریکارڈ، گلبرگ 295، ماڈل ٹاون 275، شادمان 257 جبکہ ڈیفینس میں 234 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے،
محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں