سیکرٹری جنرل

باعزت زندگی کیلئے معاشروں میں نئے عمرانی معاہدہ ناگزیر ہے،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے کہا ہے کہ نوجوانوں، خواتین، بیمار، مشکلات میں گھرے اور اقلیتوں کو باوقار زندگی دینا ہو گی،باعزت زندگی کیلئے معاشروں میں نئے عمرانی معاہدہ ناگزیر ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایسی زندگی کہ نوجوان باوقار انداز سے رہ سکیں ۔خواتین کو معاشرے میں مردوں کے برابر مواقع دستیاب ہوں۔ایسا معاشرہ جہاں بیمار، مشکل میں پھنسے اور تمام اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہو۔