باسمتی چاول 140

باسمتی چاول کی برآمدات میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 67.2 فیصد اضافہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)باسمتی چاول کی قومی برآمدات میں فروری 2022 کے دوران سالانہ بنیاد پر67.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے مطابق فروری 2021 میں باسمتی چاول کی برآمدات کا حجم 7.7 ارب روپے رہا ، تاہم فروری 2022 میں یہ بڑھ کر 12.9 ارب روپے ہوگیا ۔

اس طرح فروری 2021 کے مقابلے میں فروری 2022 کے دوران باسمتی چاول کی ملکی برآمدات میں 5.2 ارب روپے یعنی 67 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں