باسط علی

باسط علی کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز بنگلادیش میں کروانے کی تجویز

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ 8 میچز بنگلادیش میں کروانے کی تجویز دے دی۔

باسط علی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بہت خوشگوار میں موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔اْنہوں نے ویڈیو میں کہا کہ آج میں بہت اچھے موڈ میں ہوں تو میں نے سوچا کہ اپنے پاکستانی بھائیوں کو ایک اچھا مشورہ مفت میں دیا جائے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ پی ایس ایل کے جو میچز باقی ہیں اْنہیں دبئی کے بجائے بنگلا دیش میں کروائیں، وہ ہمارا برادر دوست ملک ہے، وہاں کرکٹ دیکھنے کے لیے عوام بھی بہت آتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ میرا یہ پی سی بی کو مفت مشورہ ہے اس پر عمل کر کے دیکھیں کیسے تالیاں بجتی ہیں۔