لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)وزیر عظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث برآمدات
بری طرح متاثر ہوئی ہیں ، یہ کمی عارضی ہے ،برآمدکنندگان پر پورا بھروسہ ہے وہ جلد ہی نقصان کا ازالہ کرلیں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے میں مسلسل کمی ہوری ہے ،
ہمیں میک ان پاکستان کی پالیسی کو لے کر چلنا ہوگا۔