بابر حیات تارڑ کا تاریخی کارنامہ، بورڈ آف ریونیو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ

جعفر بن یار

پنجاب بورڈ آف ریونیو کا صوبہ بھر میں زمینوں کی ڈیجیٹائز گرداوری اور دیہی مراکز مال کے قیام کا اصلاحاتی منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔ رواں ماہ کے اختتام تک صوبہ بھر میں پانچ ہزار سے زائد دیہی مراکز مال مکمل فعال کر دئیے جائیں گے جبکہ زمینوں کی ڈیجیٹائز گردآوری کا منصوبہ بھی حتمی مراحل میں شامل ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب بورڈ آف ریونیو کےسنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نے صوبے میں ریونیو کے شعبے میں اصلاحات لانے کےلئے متعدد منصوبے شروع کئے تاکہ عوام کے جائیداد سے متعلقہ مسائل کا خاتمہ کرنے کےساتھ ساتھ عوام کو سہولیات اور نظام میں جدت لائی جا سکے۔

ان منصوبوں میں صوبہ بھر کی زمینوں کی ڈیجیٹائز گرداوری، دیہی مراکز مال کا قیام، صوبہ میں نمبر دار اور چوکیدار نظام کی اصل شکل میں بحالی جیسے منصوبے شامل تھے، جن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

دیہی مراکز مال کے قیام اور ڈیجیٹائز گرداوری جو چیک کرنے کے لئے سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی جانب سے شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع کا دورہ کیا گیا اور مچھرالہ ضلع ننکانہ صاحب میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔

سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نے اپنی ٹیم سیکرٹری ٹیکسز شفقت اللہ مشتاق اور ڈپٹی سیکرٹری رومان برانہ کے ہمراہ ننکانہ صاحب کے مختلف مقامات پر ڈیجیٹل گرداوری کا بذات خود معائنہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب شاہد پرویز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنت بھی موجود تھیں، سنئیر ممبر نے ننکانہ صاحب میں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کی ہدایت دی۔

سنئیر ممبر نے موقع پر گرداوری چیک کرتے ہوئے اغلاط کو درست کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کہا کہ پنجاب بھر میں ریونیو کا ایک جامع نظام دینے کے مشن پر کام کر رہے ہیں.

جس سے عوام کو ان کے گھر پر ریونیو سے متعلق خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پٹواری نمبر دار اور چوکیدار کے درمیان منظم ربط سے قدرتی آفات سے فی الفور نمٹنے کےلئے ایک جامع نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل گرداوری سے زمینوں پر قبضوں کا خاتمہ ہو گااور فصل کی درست گرداوری کر کے زرعی ٹیکس کی مد میں قومی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا۔

اس سے قبل سنئیر ممبر کی ہدایت پر سیکرٹری ٹیکسز اور ڈپٹی سیکرٹری سٹاف نے شیخوپورہ کا دوراہ کیا جہاں پر کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے،


اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اور اسسٹنٹ کمشنر جمیل احمد نے صوبہ میں ڈیجیٹل گرداوری، دیہی مراکز مال کے قیام اور سموگ کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ پنجاب ریونیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا وفد بھی سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو کے ہمراہ تھا، جس میں چئیرمین محمد نواز سنگرا، صدر شبیر حیدر ظفر، سنئیر نائب صدر عامر بٹ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار اور ممبر رب نواز شامل ہیں۔