اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھارتی ٹیم کو فنٹاسٹک ٹی کا مشورہ دیکر ایک بار پھر بھارت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔
ٹوئٹر پر اسد عمر نے بابراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کی اور لکھا کہ بابر انہیں چائے پلانا نہیں بھولنا۔اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں بھارت کیلئے 27 فروری کے اس واقعے کی یاد تازہ کی جب پاکستانی فضائیہ نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کو مار گرایا اور پاک فوج نے بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا جس کے بعد ابھی نندن کی پاکستانی فوج کی حراست میں ‘فنٹاسٹک ٹی’ کی ویڈیو سامنے آئی۔
اسد عمر نے اس تاریخی واقعہ کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے ہم ان کو پھینٹی لگاتے ہیں اور پھر جب یہ آسمان سے زمین پر آجاتے ہیں تو ان کو چائے پلاکر گھر بھیجتے ہیں۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گزشتہ روز کے میچ کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارتی شائقین اپنی ٹیم کی شکست کے بعد کافی ناراض اور بجھے بجھے سے دکھائی دئیے۔