بابر اعظم

بابر اعظم کی چوٹ کی تصاویر سامنے آگئیں،مداحوں کا نیک تمنائوں کااظہار

نپیئر/لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) دورہ نیوزی لینڈ میں انجری کے باعث تینوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت نہ کرنے والے بابر اعظم کی چوٹ کی تصاویر سامنے آگئی ہیں جس کے بعد مداحوں نے پاکستان کے اسٹار بیٹسمین سے ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔بابر اعظم کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ بابر اعظم کی انجری کے باعث غیرموجودگی دل توڑ دینے والی خبر ہے اور وہ ان کی کمی بہت محسوس کر رہے ہیں۔بابر اعظم کے سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر گزشتہ ہفتے کوئنز ٹائون میں پریکٹس کے دوران ہوا تھا جس کے باعث اب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔پی سی بی کے مطابق میڈیکل عملہ بابر اعظم کی انجری میں بہتری پر بہت توجہ دے رہا ہے جبکہ ان کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت ابھی یقینی نہیں ہے۔ بابر اعظم کی پہلے ٹیسٹ میں غیر موجودگی کے باعث وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کپتانی کریں گے۔بابر اعظم کی غیرموجودگی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں۔