بابر اعظم 178

بابر اعظم کی لاہور قلندرز کے پی ایس ایل سیون کا چیمپئن بننے پر مبارکباد

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے پی ایس ایل سیون کا چیمپئن بننے پر انہیں مبارکباد دے دی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل سیون میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک ہو لاہور قلندرز، دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بابر اعظم نے لکھا کہ شاہین شاہ کی پرفارمنس داد کی مستحق ہے، جبکہ محمد رضوان اور ملتان سلطانز کے ساتھ میری تمام ہمدردیاں ہیں۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں