بابر اعظم

بابر اعظم کی آئندہ برس اچانک شادی کی خبر سن کر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی آئندہ برس اچانک شادی کی خبر سن کر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے ۔ بابر اعظم کی شادی کی خبر کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے ،کوئی کہتا نظر آرہا ہے کہ بابر اعظم کی چاچا کی بیٹی سے شادی کی خبر نے کتنی ہی لڑکیوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ہوگا تو کوئی کہہ رہا ہے کہ بابر اعظم بھی پھپھو کی بیٹی کا شکار ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹر بابر اعظم کے حوالے سے چچا کے ہاں رشتہ طے ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں۔