بابر اعظم 169

بابر اعظم کا بائولنگ اوربیٹنگ کے بعد وکٹ کیپنگ کا شاندار مظاہرہ

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بائولنگ اوربیٹنگ کے بعد وکٹ کیپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی حالیہ ویڈیو میں دائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیٹ پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم وکٹ کِیپنگ کی اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کرریے ہیں۔پی سی بی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک نیا وکٹ کیپر بھی مل گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں